Home » اجرت چوری » فروخت کنندگان اور کمیشنز

					

فروخت کنندگان اور کمیشنز


Legal content fact checked by Charles E. Joseph

کمیشن پر کام کر رہے فروخت کنندگان وفاقی، نیو یارک ریاست اور نیو یارک شہر کے کئی ایک قوانین کے دائرے میں آتے ہیں۔ یہ قوانین فروخت کنندگان کے مالکوں کے ذریعہ اجرت کی چوری سے ان کی حفاظت کرتے ہیں، جو کمیشن پانے والے کارکنان کے لیے ایک بڑی مصیبت ہو سکتی ہے۔

اگر آپ اجرت کی چوری کے شکار ہوئے ہیں، جس میں اوور ٹائم کی ادائیگی سے منع کر دینا یا آپ کے مالک کی جانب سے دیگر غیر قانونی برتاؤ شامل ہے تو آپ کو قانونی حقوق حاصل ہیں۔


ملازمت کے معاہدے

کمیشن پر کام کر رہے فروخت کنندگان کے پاس مخصوص معلومات پر مشتمل ملازمت کا ایک درست معاہدہ ہونا ضروری ہے۔ مالکوں سے کمیشن پر معاوضہ پانے والے فروخت کنندگان کو یہ معاہدے فراہم کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔

معاہدے میں اس امر کی وضاحت ہونا ضروری ہے کہ اجرتوں، تنخواہ، اکاؤنٹس سے پیسے نکالنے، کمیشن اور کمائی ہوئی اور واجب الادا دیگر تمام پیسوں کا حساب کتاب کس طرح کیا جائے گا۔ انہيں یہ بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ ملازم کو کتنی بار ادائیگی کی جائے گی۔

اگر اقرار نامہ کوئی قابل منسوخی ڈرا فراہم کرتاہے تو معاہدے میں تصفیہ کا تعدد مذکور ہونا ضروری ہے۔

آخر میں، ملازمت کے معاہدے میں ملازمتی تعلقات ختم ہونے پر کمائے ہوئے تمام پیسوں کی ادائیگی کی کوئی دیگر متعلقہ تفصیلات مذکور ہونی چاہئیں، چاہے وہ پیسے اجرتوں، تنخواہ، کمیشن یا کسی دیگر ذریعے سے کمائے گئے ہوں۔

کمیشن کے برخلاف ڈرا کی باز ادائیگی

فروخت کنندگان سے اپنے کمیشنز کو سامنے رکھتے ہوئے ڈرا کی باز ادائیگی کا مطالبہ نہيں کیا جاتا ہے الّا یہ کہ اقرار نامے میں بصورت دیگر واضح طور پر مذکور ہو۔

معاہدہ اور کمیشنز ختم کرنا

فروخت کنندگان تمام “کمائے ہوئے” کمیشن کے حقدار ہیں ان کے چھوڑ دینے یا انہيں ان کے عہدے سے برطرف کر دینے کے بعد بھی۔ اس امر سے قطع نظر کہ کون سا فریق معاہدہ ختم کرتا ہے، فروخت کنندگان کو کمایا ہوا کمیشن موصول ہونا ضروری ہے جسے محنت قانون کے تحت قانونی طور پر اجرتیں مانا جاتا ہے۔

اگر ملازمت کا کوئی ایسا اقرار نامہ نہ ہو جو یہ بتاتا ہو کہ کمیشنز کو کب “کمایا ہوا” تصور کیا جاتاہے تو عدالت مالک اور سیلز والے افراد کے بیچ گزشتہ لین دین پر نگاہ ڈالے گی۔

اگر کوئی گزشتہ لین دین نہ ہو تو کمیشن کو اس وقت کمایا ہوا تصور کیا جاتا ہے جب سیلز والے افرد کلائنٹ کے لیے تیار ہوں، مالک کے ساتھ معاہدہ کرنے پر آمادہ اور اس کے اہل ہوں۔

مالکوں کے پاس کمیشنز ادا کرنے کے لیے پانچ دنوں کا وقت ہوتا ہے

نیو یارک کے محنت قانون کے تحت، خود مختار ٹھیکیداروں کو ان کا معاہدہ ختم ہونے سے پانچ دنوں کے اندر ان کا کمیشن موصول ہو جانا ضروری ہے، اس امر سے قطع نظر کہ آیا سیلز والے فرد نے چھوڑ دیا تھا یا اسے برخاست کر دیا گیا تھا۔

اوور ٹائم

فروخت کنندگان جو کمیشن کماتے ہیں وہ اوور ٹائم کے حقدار ہیں۔

بیرونی فروخت کنندگان

بیرونی فروخت کنندگان اوور ٹائم کی ادائیگی کے حقدار نہیں ہیں۔ تاہم، کچھ مالکان اوور ٹائم اور دیگر مراعات سے بچنے کے واسطے فروخت کنندگان کی بیرونی فروخت کنندگان کے بطور غلط درجہ بندی کر سکتے ہیں۔

آپ بیرونی فروخت کنندہ ہیں اگر:

  1. آپ کا بنیادی فریضہ اشیاء اور خدمات یا سہولیات کے رینٹل کی فروخت میں ہے۔
  2. آپ کمیشن پر کام کرتے ہیں۔
  3. آپ “مروجہ طور پر اور باقاعدگی کے ساتھ مالک کے کاروبار کی جگہ کے باہر مصروف عمل ہیں، مطلب یہ کہ آپ گاہک کے گھر پر کاروبار کی جگہ میں اپنی فروختگی کا کام کرتے ہیں۔

تاہم، اگر آپ بیرونی فروختگی سے الگ دیگر فرائض انجام دیتے ہیں تو آپ اب بھی اوور ٹائم کے حقدار ہو سکتے ہیں۔

بیرونی فروخت میں میل، ٹیلیفون یا انٹرنیٹ کے ذریعہ کی گئی فروختگیاں شامل نہیں ہیں۔ خاص طور پر ٹیلی مارکیٹرز کو بیرونی فروخت کنندگان نہیں مانا جاتا ہے۔

ان تین شرائط کو متعین کرنے والے درست ریکارڈوں کو سنبھال کر رکھنا مالک کی ذمہ داری ہے۔

اگر آپ کے مالک نے معقول ریکارڈ سنبھال کر نہيں رکھے ہيں تو وہ آپ کو اوور ٹائم کی ادائیگی سے بچنے کے لیے اوور ٹائم کے استثناء کو استعمال نہیں کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ، اگر یہ شرائط پوری نہيں ہوتی ہیں تو آپ کو مستثنی نہیں خیالل کیا جاتا ہے اور آپ اوور ٹائم کے حقدار ہیں۔

اندرونی فروخت کنندگان

کچھ اندرونی فروخت کنندگان اوور ٹائم کے حقدار نہیں ہوتے ہیں کیونکہ وہ وفاقی منصفانہ مزدوری کے معیارات سے متعلق ایکٹ (ایف ایل ایس اے) اور نیو یارک کے محنت قانن کے تحت مستثنی قرار دیے گئے ہیں۔

ایف ایل ایس اے مخصوص قسم کے ملازمین کو مستثنی قرار دیتا ہے جس میں کسی ریٹیل یا سروس والے ادارے کے ذریعہ بحال کردہ افراد شامل ہیں، بشرطیکہ ملازمین کی کل کمائی کا آدھے سے زیادہ حصہ کمیشن پر مشتمل ہو۔

اوور ٹائم کے اہل فروخت کنندگان

اگر آپ بیرونی فروخت کنندہ نہیں ہیں اور آپ ان مستثنی زمروں میں سے ایک میں نہيں آتے ہیں تو آپ اوور ٹائم کے حقدار ہیں۔

کمیشن پر کام کر رہے فروخت کنندگان جو اپنا زیادہ تر وقت اپنے مالک کے طبعی مقام، بشمول دور دراز کے کارکنان کے لیے گھریلو دفاتر میں گزارتے ہیں اور جو اپنی تنخواہ کا آدھے سے کم حصہ کمیشن سے کماتے ہیں وہ اوور ٹائم کے حقدار ہیں۔ اس کا مطلب ہے کام والے ہفتے میں چالیس گھنٹے سے اوپر کا وقت اور ہر گھنٹے کے کام کے لیے آپ کی باقاعدہ گھنٹہ وار شرح سے ایک نصف حصہ۔

آپ کے مالک کو آپ کی کمائیوں سے آپ کی گھنٹہ وار شرح کا حساب کرنا ضروری ہے چاہے آپ کو گھنٹے کے لحاظ سے ادائیگی نہیں کی جاتی ہو۔

شکایت کیسے درج کروائیں

کمیشن پر کام کر رہے فروخت کنندگان اگر اجرت کی چوری یا اپنے مالکوں کی جانب سے دیگر غیر قانونی برتاؤ کے شکار ہوئے ہوں تو ان کے پاس متعدد اختیارات ہیں۔

اگر آپ کے آجر نے وفاقی منصفانہ مزدوری کے معیارات سے متعلق ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے تو آپ امریکی محکمہ زراعت کے اجرت اور گھنٹہ سے متعلق شعبہ (Wage-Hour Division, WHD) میں دعویٰ دائر کروا سکتے ہیں۔ WHD آپ کے اجر کی جانب سے تلافی کی تنخواہوں کی ادائیگی کی نگرانی کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، سیکرٹری مزدوراں آپ کی جانب سے تلافی کی تنخواہوں اور خاتمے کے نقصانات کی ادائیگی کے لیے مقدمہ درج کروا سکتا ہے۔

نیویارک کے قانون کی خلاف ورزیوں پر، آپ نیویارک کے محکمہ مزدوراں کے ڈویژن آف لیبر اسٹینڈرڈز کے ساتھ دعویٰ درج کروا سکتے ہیں۔ WHD کی طرح، ڈویژن آف لیبر اسٹینڈرڈز آپ کے آجر تک رسائی کر کے تلافی کی تنخواہ کا مطالبہ کر سکتا ہے یا آپ کی ایماء پر مقدمہ درج کروا سکتا ہے۔

دونوں ایجنسیاں دعویٰ کا فارم آن لائن فراہم کرتی ہیں۔

آپ عدالت میں اپنا مقدمہ بھی درج کروا سکتے ہیں۔ وفاقی اور ریاستی قانون کے مطابق، اگر آپ مقدمہ جیت جاتے ہیں تو آپ کے آجر کو آپ کے وکیل کی فیس ادا کرنی ہو گی۔

عدالت میں دعویٰ دائر کرنے سے قبل آپ کو کسی ایجنسی کے ساتھ اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔

کسی وکیل کے بغیر دعویٰ درج کرنا ممکن ہے۔ تاہم، وہ طریقے جن کے ذریعے یہ قوانین آپ کی مخصوص صورتحال پر لاگو ہوتے ہیں، وہ پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے قدم اٹھانے سے قبل آپ کسی وکیل سے بات کرنا چاہیں۔

ہم سے رابطہ کریں
Legal content fact checked by Charles E. Joseph

Send Us an Email




    What state do you work in?


    WNT may contact you by phone, email, or text based on the information you provide. Frequency may vary. Message & data rates may apply. Reply STOP to opt out or HELP for more information.

    • 100%