Home » انتقامی کارروائی

					

انتقامی کارروائی


Legal content fact checked by Charles E. Joseph

انتقامی کارروائی اس وقت ہوتی ہے جب کوئی مالک کسی ملازم کے ساتھ اس وجہ سے غیر جانبدارانہ برتاؤ کرتا ہے کہ ملازم نے امتیازی سلوک یا ہرا سانگی کے بارے میں کوئی داخلی یا خارجی شکایت درج کروائی ہو۔ اس میں اس وجہ سے غیر جانبدارانہ برتاؤ شامل ہو سکتا ہے کہ ملازم نے چھوٹی ہوئی اجرت یا طبی رخصت لینے کی اجازت نہیں ملنے یا مخبر کے بطور کام کرنے کے بارے میں شکایت کی۔

انتقامی کارروائی ایک سنگین جرم ہے۔ نیو یارک کے باشندے وفاقی، نیو یارک اسٹیٹ اور نیو یارک سٹی کے قوانین کے تحت مالکوں کے ذریعہ انتقامی کارروائی سے محفوظ ہیں۔


اپنے حقوق کو جانیں

جو ملازمین اپنے مالکوں کی جانب سے غلط برتاؤ یا مخبروں کے بطور کام کرنے کے بارے میں شکایت کرتے ہیں ان کا انتقامی کارروائی سے تحفظ کیا جا سکتا ہے۔

کارکن کے حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شکایت درج کروانے کو تحفظ یافتہ سرگرمی مانا جاتا ہے۔ جب کوئی ملازم تحفظ یافتہ سرگرمی میں شامل ہوا ہوتا یا ہوتی ہے تو وہ قانونی طور پر مالک کی جانب سے انتقامی کارروائی سے تحفظ یافتہ ہوتا یا ہوتی ہے۔ اگر انتقامی کارروائی پیش آتی ہے تو آپ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے دعوی دائر کر سکتے ہیں

مخصوص قسم کے دعووں کے لیے دستیاب تحفظات کی مزید تفصیلات کے لیے، امتیازی سلوک، طبی رخصت، چھوٹی ہوئی اجرت اور مخبرین کے بارے میں ہمارے اجزاء دیکھیں۔

انتقامی کارروائی کی مثالیں

انتقامی کارروائی کی بہت ساری شکلیں ہو سکتی ہیں۔ اگر کوئی مالک کسی ملازم کے ساتھ اس وجہ سے غیر جانبدارانہ برتاؤ کرتا ہے کہ اس نے مالک کی بعض قسم کی بد عملیوں کی رپورٹ کی ہے، کسی تفتیش میں شرکت کی ہے یا کسی دیگر تحفظ یافتہ سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کی ہے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔

انتقامی کارروائی کی مثالیں:

  • ایک ملازمہ اپنے مالک کے خلاف انتقامی کارروائی دائر کرتی ہے۔ کاررکردگی کے اگلے جائزہ میں، ملازمہ کو ایک کافی منفی جائزہ موصول ہوتا ہے، جبکہ پچھلے تمام جائزے مثبت رہے ہیں۔ ملازم کو پروبیشنری حیثیت پر ڈال دیا جاتا ہے اور اسے نکالنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔
  • ایک دعوی میں گواہ کے بطور کام کرنے کے بعد کہ اس کے مالک نے طبی رخصت منظور کرنے سے غیر قانونی طور پر منع کر دیا، ایک آجر کو کمپنی میں ہی کم پسندیدہ عہدے پر منتقل کر دیا گیا اور وہ سپروائزری کی اپنی ذمہ داریوں سے محروم ہو گئی۔
  • اپنے باس کی جنسی پیشقدمی کو منع کرنے کے بعد، ملازمہ کے ساتھ اس کے مالک نے زبانی طور پر بدسلکوکی کی اور اس (مالک) نے اس (ملازمہ) کے بارے میں جھوٹی افواہ پھیلا دی۔ اس کے بعد باس ملازمین کا حاضری رجسٹر نکالتا ہے اور ایک موقع پر کام پر پہنچنے میں پانچ منٹ کی تاخیر ہونے پر اسے نوکری سے نکال دیتا ہے۔
  • ملازم کے یہ شکایت درج کرانے کے بعد کہ اسے کم از کم اجرت نہیں مل رہی ہے اس کا منیجر اس کی ترک وطن کی حیثیت کی رپورٹ کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔ اس کے بعد مینیجر مطالبہ کرتا ہےکہ ملازم اپنے کام کی حیثیت کی دوبارہ توثیق کرے۔
  • مخبری کی تفتیش میں ایک ملازمہ کے شرکت کرنے کے بعد، اس کا مالک اس کے کام کا شیثول ایک کم پسندیدہ شفٹ میں تبدییل کر دیتا ہے تاکہ کمپنی کو زک پہنچانے پر ملازم کو سزا دی جائے۔

انتقامی کارروائی سے کو ن محفوظ ہے؟

قانون مخصوص مالک کی بد عملیوں کی روپورٹ کرنے کے مدنظر نوکری کے درخواست دہندگان یا ملازمین کو سزا دینے سے ممنوع قرار دیتا ہے۔ اگر آپ نے کسی تعمیل یا تفتیش میں شرکت کی ہے نیز کئی ایک دیگر تحفظ یافتہ سرگرمیوں کے مدنظر آپ انتقامی کارروائی سے محفوظ ہیں۔

تحفظ یافتہ سرگرمیوں کی مثالیں:

  • انے آجر یا کسی خارجی ایجنسی کے پاس یا عدالت میں امتیازی سلوک کی شکایت کرنا بشمول کسی تفتیش یا مقدمے میں گواہ کے بطور کام کرنا
  • آپ کی کمپنی میں جس امتیازی سلوک یا ہراسانگی کا آپ کو مشاہدہ ہوا ہے اس کے بارے میں اپنے باس سے بات کرنا، بشمول امتیازی سلوک کے الزامات کے بارے میں سوالوں کا جواب دینا، یا تومالک کی تفتیش میں یا کسی خارجی تفتیش میں۔
  • سرکاری ایجنسی کو کم از کم اجرت کے قانون، اوور ٹائم کے قانون یا بخشش پانے والے ملازمین کے قانون کی خلاف وزی، نیز اجرت کی چوری کی خلاف ورزی کی دیگر شکلوں کی رپورٹ کرنا۔
  • امتیازی سلوک کے احکامات بجا لانے سے انکار کرنا، بشمول امتیازی سلوک والے طرز عمل کے بارے میں شکایت، قانون کی تعمیل کے بارے میں کسی مالک کو بتانا، اجرت میں نابرابری کے بارے میں انتظامیہ کو شکایت کرنا یا اجرت میں ممکنہ امتیازی سلوک کا پتہ لگانے کے لے تنخواہ کی معلومات کے بارے میں ساتھی کارکنان سے پوچھنا۔
  • جنسی پیشقدمیوں پر اصرار کرنا، بشمول جنسی پیشقدمیوں سے دوسروں کو بچانے کے لیے مداخلت کرنا۔
  • معذور فرد کے لیے یا مذہبی عمل کے لیے سہولت کی درخواست کرنا۔
  • طبی رخصت یا بذات خود رخصت کو بحالی، ترقی یا عروج جیسے ملازمت کے فیصلے کرنے میں ایک منفی عامل کے بطور شمار کرنا۔
  • مخبر کے بطور کام کرنا یا یہ طے کرنے کے لیے کسی تفتیش میں شرکت کرنا کہ آیا مالک نے فریب کا ارتکاب کیا ہے۔

انتقامی کارروائی غیر قانونی ہے

اگر آپ مالک کی بعض قسم کی بدعملیوں کے بارے میں شکایت کرتے ہیں تو آپ کے مالک کے لیے آپ کے خلاف کوئی کارروائی کرنا غیر قانونی ہے۔

مالکوں کے لیے ایسے درخواست دہندگان یا ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی کرنا غیر قانونی ہے جو کام کے وقت امتیازی سلوک یا ہراسیمگی کے بارے میں شکایت کرتے ہیں، طبی رخصت کی درخواست کرتے ہیں یا لیتے ہیں، مخبروں کے بطور کام کرتے ہیں یا اجرت میں چوری کی رپورٹ کرتے ہیں۔ اس میں وفاقی، ریاستی یا سٹی ایجنسی کے پاس الزام عائد کرنا، یا کسی قانونی کارروائی، جیسے تفتیش یا مقدمے میں شرکت کرنا بشمول گواہ کے۔

آپ انتقامی کارروائی سے محفوظ ہیں اگرچہ آپ کا مخفی دعوی مسترد کر دیا جاتا ہے

تاوقتیکہ آپ کو مخلصانہ طور پر اور معقول حد تک اس بات کا یقین ہو جائے کہ بدعملی پیش آئی ہے، آپ کے آجر کو آواز اٹھانے یا کسی تفتیش یا قانونی کارروائی میں شرکت کرنے پر آپ کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے باز رکھا گیا ہے۔ اگر ایجنسی یا عدالت بالآخر یہ طے کرتی ہے کہ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوا تو بھی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تاہم، انتقامی کارروائی کے تحفظات کی کچھ حدود ہیں۔ مالکان کارکنان کی سرزنش یا انہیں معطل کر سکتے ہیں اگر وہ غیر انتقامی کارروائی یا غیر امتیازی وجوہات سے تحریک یافتہ ہوں۔ نیز، بعض قسموں کے دعوے کی رپورٹ سرکاری ایجنسی کو کرنا ضروری ہے قبل اس سے کہ وہ انتقامی کارروائی سے محفوط ہو جائیں، جبکہ دیگر قسموں کے دیگر دعوے آپ کے مالکان کے لیے داخلی شکایت سے تحفظ پیش کرتے ہیں۔

آپ انتقامی کارروائی سے محفوظ ہیں اگرچہ آپ اس کے ہدف نہیں تھے

انتقامی کارروائی سے محفوظ ہونے کے لیے آپ کو امتیازی سلوک، اجرت کی چوری یا کارپوریٹ فراڈ کا شکار ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ نے اپنے مالک کی ایسی کارروائیوں کے بارے میں شکایت کی ہے جس کا اثر دوسرے لوگوں پر پڑتا ہے تو انتقامی کارروائی کے قوانین آپ پر لاگو ہو سکتے ہیں۔

اسی طرح، مالکان آپ کو سزا دینے کے طریقے کے بطور خاندان کے فرد یا قریبی دوست کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا مالک کسی اور کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو وہ انتقامی کارروائی کے مدنظر قانونی دعوی بھی دائر کر سکتا ہے۔

اگر آپ آجر کی بدعملی کی مخصوص قسموں کے بارے میں آواز اٹھاتے ہیں تو قانون انتقامی کارروائی سے آپ کا تحفظ کرتا ہے۔

دعوی کیسے دائر کریں

اگر آپ انتقامی کارروائی کے شکار ہیں تو براہ کرم انتقامی کارروائی کے مد نظر دعوی کیسے دائر کریں اس سلسلے میں معلومات کے لیے مخصوص قسم کے دعوی (جیسے امتیازی سلوک، مخبر، اوور ٹائم، فیملی اور طبی رخصت سے متعلق ایکٹ، وغیرہ) پر ہمارا جزء دیکھیں۔

ہم سے رابطہ کریں
Legal content fact checked by Charles E. Joseph

Send Us an Email




    What state do you work in?


    WNT may contact you by phone, email, or text based on the information you provide. Frequency may vary. Message & data rates may apply. Reply STOP to opt out or HELP for more information.

    • 100%