اوور ٹائم


Legal content fact checked by Charles E. Joseph

آجروں کےلئے ضروری ہےاوورٹائم کی تںخواہ فراہم کریں جب ایک ملازم نے ایک ہفتہ میں40گھنٹوں سے زیادہ کام کیا ہو, ماسوائےان ملازمین کے جوکسی ایک استثنیٰ میں پورے اترتے ہوں.

متعدد قوانین ریاست نیویارک میں اوورٹائم کنٹرول کرتے ہیں, بشمول وفاقی جائز مزدور کے معیارات کا قانون (Fair Labor Standards Act) (FLSA) اور نیویارک ریاست کا قانون مزدوراں (New York State Labor Law) (NYLL)۔ سزاؤں میں دگنی رقم شامل ہوتی ہےجواداکی جانی چاہیے تھی اورجرمانوں میں سالانہ10,000$ ہوتی ہے. اگراوورٹائم کی تںخواہ سےآپ کوانکارکیا گیا ہو، یا آپ کی بطورمستثنیٰ ملازم غلط درجہ بندی کی گئی ہو توآپ دعویٰ کرسکتے ہیں۔


تقریبا تمام آجروں کو اوور ٹائم کی تنخواہ ادا کرنی ہوتی ہے

اوور ٹائم کے قوانین کااطلاق ان آجروں پرہوتا ہے جن کی مجموعی سالانہ فروخت 500,000$ یا اس سے زیادہ ہو، یا جو بین الریاستی کاروبار میں ملوث ہوں۔ یہ تقریباً تمام آجروں کا احاطہ کرتا ہے کیوںکہ عدالتوں نے بین الریاستی کاروبار کی اصطلاح کی بہت وسیع تشریح کی ہے۔

مثال کے طور پر، عدالتوں نے فیصلہ دیا ہے وہ کمپنیاں جو دوسری ریاستوں کو ڈاک بھیجنے یا وصول کرنے کے لئے باقاعدگی سے U.S. mail استعمال کرتی ہیں وہ بین الریاستی کاروبار میں ملوث ہیں۔ حتیٰ کہ یہ حقیقت بھی کہ ملازمین بین الریاستی کاروباری فون کرنے یا وصول کرنے یا آرڈر لینے کے لیے کمپنی ٹیلی فون استعمال کرتے ہیں، وہ آجر کو اوور ٹائم قوانین کا پابند بناتے ہیں۔

اوورٹائم میں کیا شمار ہوتا ہے

قانون تقاضا کرتا ہے کہ ملازمین کے کسی ہفتے میں 40 یا اس سے زائد گھنٹے کام کرنے کی صورت میں ان کو اضافی کام کے ہر گھنٹے کے لیے ان کے معمول کے فی گھنٹہ نرخ سے ڈیڑھ گنا زیادہ ادائیگی کرنی ہو گی۔

آپ محض اوورٹائم کی تنخواہ کےاہل نہیں ہیں کیونکہ آپ معمول کےکام کی نسبت ایک دن میں زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں. اوورٹائم کا تخمینہ کام کے کسی ہفتے میں کام کیے گئے گھنٹوں کی تعداد کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اوور ٹائم سے مراد کام کے سات دنوں کے ہفتہ میں 40 گھنٹوں سے زائد کام کرنا۔

اوور ٹائم کی ملزومات کا اطلاق کام کے ہفتے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ آپ کا کام کا ہفتہ مقررہے اور168گھنٹوں— اورسات مسلسل 24-گھنٹوں کاباقاعدہ مکرردورانیہ ہے. کام کے ہفتے کے لیے ہفتے کے کسی مخصوص دن شروع ہونا یا ختم ہونا یا دن کے کسی مخصوص گھنٹے میں شروع ہونا ضروری نہیں ہے۔

مثال کے طور پر، بنک پیر تا اتوار کام کا ہفتہ استعمال کر سکتا ہے جبکہ پرچون فروش ہفتہ یا جمعہ کام کا ہفتہ رکھ سکتا ہے۔ تاہم، آجروں کے لیے یہ غیرقانونی ہے کہ ملازمین کو اوور ٹائم کی ادائیگی سے بچنے کے حساب سے کام کے ہفتہ رکھیں۔

قانون دو ہفتوں کے دورانیے میں کام کیے گئے گھنٹوں کی اوسط نکالنے سے منع کرتا ہے۔

آجر اوور ٹائم قوانین پر پورا اترنے کے لیے کسی ملازم کے دو ہفتوں کے دورانیے میں کام کیے گئے گھنٹوں کی اوسط نہیں لے سکتے، خواہ معیاری تنخواہ کا دورانیہ دو یا زائد ہفتے ہو۔

مثال کےطورپر، اگرآپ نےگزشتہ ہفتے 50 گھنٹے کام کیا لیکن اس ہفتے صرف 30 گھنٹے کام کیا (اوسط 40 گھنٹے فی ہفتہ) ، تو آپ کے آجر کو تب بھی پچھلے ہفتے کے 10 گھنٹوں کا اوور ٹائم ڈیڑھ گنا زیادہ کی حیثیت سے ادا کرنا ہو گا.

آجر کام کیے گئے گھنٹوں سے قطع نظر 40 گھنٹوں کی یکساں نرخ پر ادائیگی نہیں کر سکتے۔

یہ آپ کے آجر کے لیے خلاف قانون ہے کہ آپ کے ساتھ کوئی معاہدہ کرے کہ آپ کواصل میں کام کیے گئے گھنٹوں سے قطع نظر 8 گھنٹے فی دن یا فی ہفتہ 40 گھنٹوں کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔ قانون ایسے معاہدے کو آپ کے آجر کی جانب سے اوور ٹائم کے تقاضوں سے بچنے کی ایک غیر قانونی کوشش گردانتا ہے۔

اسی طرح، اگرآپ کا آجراعلان کرے کہ کسی اوورٹائم کام کی اجازت نہیں دی جائے گی، یا یہ کہ اوور ٹائم کام کا معاوضہ نہیں دیا جائے گا بشرطیکہ پہلے سے اجازت دی گئی ہو، آپ کا آجرتب بھی پابند ہے کہ اگر آپ نے کام کے ہفتے میں 40 گھنٹے سے زائد کام کیا ہے تو آپ کو اوور ٹائم کی ادائیگی کرے خواہ یہ “اجازت شدہ” ہو یا نہ ہو.

تاہم، آپ کے آجر کو قانونی طور پر اجازت ہے کہ اوور ٹائم کام روک دے اور ایسے ملازمین کو برخواست کر دے جو اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوں۔

10 گھنٹوں کا کام کا دن

نیویارک کا قانون آجروں سے اس بات کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ کم از کم معیار اجرت کے نرخ پر آپ کو اضافی ایک گھنٹے کی ادائیگی کرے اگر آپ نے کام کے ایک دن میں 10 گھنٹے سے زائد کام کیا ہو۔ اس 10 گھنٹے کے پھیلاؤ میں کوئی وقفہ یا کھانے کا وقفہ بھی شامل ہوتا ہے جو کام کے دن ہوا ہو۔

مثال کے طور پر، اگر آپ نے کام کے لیے صبح 8 بجے رپورٹ کیا، ایک گھنٹہ کھانے کا وقفہ لیا، دو پندرہ منٹ کے وقفے لیے، اور کام سے شام 6 بجے واپس روانہ ہوئے تو آپ ایک گھنٹہ اضافی تنخواہ کے مستحق ہوں گے۔ یہ تنخواہ کا اضافی گھنٹہ تب شمار نہیں ہوتا جب آپ کام کیے گئے گھنٹوں کا حساب لگا رہے ہوں کہ آیا آپ اوور ٹائم کے لیے اہل ہیں یا نہیں۔

تنخواہ دار ملازمین اور اوور ٹائم

تنخواہ دار ملازمیں بھی اوور ٹائم کے لیے اہل ہیں اگر وہ درج ذیل استثنیٰ میں آتے ہوں۔ محض اس وجہ سے کہ آپ کو گھنٹوں کے حساب سے ادائیگی کی بجائے تنخواہ ملتی ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کا آجر آپ کو اوور ٹائم کی ادائیگی سے گریز کر سکتا ہے۔

تاہم، اوور ٹائم اصولوں میں متعدد استثنیٰ ہیں۔

اوورٹائم کے استثنیٰ

چند ملازمین اوور ٹائم اصولوں سے مستثنیٰ ہیں۔ اس آرٹیکل کے بقیہ حصے میں تنخواہ اور ملازمت کے فرائض کی بنیاد پر متعدد استثنیٰ کا احاطہ کیا جائے گا۔

موجودہ محکمہ مزدوراں کے ضابطوں کے تحت، تقریباً تمام ملازمین جو ہفتے میں 455$ یا کم وصول کرتے ہوں، انہیں اوور ٹائم ملنا چاہیے۔ تاہم، نیویارک میں زیادہ کھلے قوانین ہیں جو زیادہ تنخواہ والے ملازمین پر لاگو ہوتے ہیں۔

ریاست نیو یارک کے اوور ٹائم کے اصول

NYC آجر جو 11 یا زائد ملازمین رکھتے ہوں $825.00 فی ہفتہ

12/31/17 یا اس کے بعد 975.00 $ فی ہفتہ یا 50,700$ سالانہ

10 یا اس سے کم ملازمین کے ساتھ NYC کے آجر 787.50 $ فی ہفتہ

12/31/17 یا اس کے بعد 900$ فی ہفتہ یا 46,800$ سالانہ

نساؤ، سفوک اور ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی 750.00 $ فی ھفتہ

12/31/17 کے بعد سے 825.00 $ فی ہفتہ

باقی نیویارک ریاست $727.50 فی ہفتہ

12/31/17 کے بعد 780.00$ فی ہفتہ

اضافی وقت کی اجرت کے اصول پریشان کن ہو سکتے ہیں۔ محض اس وجہ سے کہ آپ کا آجر کہتا ہے کہ آپ مستثنیٰ ہیں، ہو سکتا ہے قانون اس سے متفق نہ ہو۔ استثنیٰ کی حیثیت کا تعین اکثر یقینی ہوتا ہے لیکن اکثر معاملات پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

ایگزیکٹو استثنیٰ

اوور ٹائم سے مستثنیٰ ایگزیکٹو کے طور پر اہل ہونے کے لیے، آپ کو چاہیے کہ:

  • دو یا دو سے زائد ملازمین کے کام کی نگرانی کریں، دیگر کارکنوں کو اپنے کام کے فرض کے بنیادی جزو کے طور پر منتظم کریں، اور دوسروں کو بھرتی کرنے، نکالنے، نظم و ضبط، ترقی دینے یا تنزلی کرنے یا کم از کم ان فیصلوں کے بارے میں سفارش کر سکیں۔

اگر آپ کا بنیادی فرض انتظامیہ ہے تو آپ استثنیٰ کھوتے نہیں کیونکہ آپ غیر مستثنیٰ کام بھی انجام دینے کا انتخاب کرتے ہیں جیسا کہ کھانا پکانا، شیلف مرتب کرنا، صفائی وغیرہ۔ اسی طرح، اگرآپ اپنے کاروبارکے%20 کے مالک ہیں، تو صرف آپ مستثنی ہیں اگرآپ “متحرک ظورپرکاروبارکےانتظام میں” مصروف ہیں.

عام طور پر، ایک شعبے کا صرف ایک “باس” ہوتا ہے۔ اگر آپ صرف مینیجر کی مدد کرتے ہیں اور مینیجر کی غیر حاضری کی صورت میں اس کی جگہ بطورسپروائزر لیتے ہیں، تو آپ شائد استثنیٰ کے لیے اہل نہیں ہیں۔

عہدوں کی چند مثالیں جو اس استثنیٰ کے تحت آتی ہیں وہ یہ ہیں:

  • چیف ایگزیکٹو آفیسر
  • کنٹرولر
  • شعبوں کے ڈائریکٹر
  • نائب صدور

انتظامی استثنیٰ

ایک مستثنیٰ انتظامی ملازم کے طور پر اہل ہونے کے لیے آپ کو چاہیے کہ

  • کاروباری افعال یا انتظامیہ سے متعلقہ دفتری یا غیر دستی کام انجام دیتے ہوں اور اپنے کام کے فرائض میں اہم امور پر بنیادی طور پر اپنی صوابدید اور عقل استعمال کرتے ہوں۔ پہلے سے نافذالعمل طریقوں کے مطابق مہارتوں اور علم کا اطلاق کو صوابدید اور عقل کا استعمال نہیں سمجھا جاتا۔

یہ ذہن میں رکھیں کہ محض اس وجہ سے کہ آپ کے فیصلوں پر وقتاً فوقتاً نظرثانی ہوتی ہے یا نظر ثانی کے بعد بدل دیے جاتے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس استثنیٰ کے تحت نہیں آتے۔

عہدوں کی بعض مثالیں جنہیں انتظامی استثنیٰ کے تحت سمجھا جاتا رہا ہے وہ یہ ہیں:

  • افرادی قوت کا انتظام کرنے والا
  • پے رول مینیجرز
  • وہ ملازمین جو مارکیٹنگ یا تعلقات عامہ کے شعبوں میں کام کرتے ہیں
  • انشورنس کے دعووں کے تجزیہ کار
  • خریداری کے ایجنٹ جن کے پاس یہ استحقاق ہوتا ہے کہ اہم خریداریوں پر کمپنی کو پابند کر سکیں
  • وہ ملازمیں جو اپنے موکل یا گاہک کے لئے مالکان کے صلاح کار یا مشیرکے ظورپرکام کرتے ہیں—جیسا کہ ماہرین محصول یا مالیاتی مشیر

بعض عہدوں کی مثالیں جو استثنیٰ میں نہیں استثنا میں یہ آتی ہیں:

  • منشی
  • قرضوں کے مجاز افسران
  • عام معائنہ کام جو معیاری ہدایات کے تحت انجام دیا جائے
  • وہ ملازمین جو گریڈر کے طور پر کام کرتے ہیں جیسا کہ وہ جو لکڑی کی درجہ بندی کرتے ہیں کیونکہ وہ معیاری ہدایات پر عمل کرتے ہیں
  • معتمد
  • ٹیلی فون آپریٹر
  • وہ ملازمین جو سفر کے انتظامات کرتے ہیں
  • وہ ملازمین جو معمول کے مطابق کمپنی کی رسد کے آرڈر دیتے ہیں

پیشہ ورانہ استثنیٰ

پیشہ ور کے طور پر استثنیٰ کے لیے اہل ہونے کے لیے آپ کو چاہیے کہ:

  • ایسا کام کرتے ہوں جس کے لیے کسی شعبے میں تخلیقی صلاحیت، تصور، اصلیت یا ہنرمندی درکار ہو جیسا کہ موسیقی، لکھنا، اداکاری اور تصویری فن

یا

  • ترقی یافتہ آگہی سے کام کرنا ضروری ہے بنیادی طورپردانشورایسا کام ہے جس میں لمبی مدت کے لئے ہدایات کے نصاب کی ضرورت ہوتی ہے اور متواتر صوابدید اورفیصلے کا عملی تجربہ ضروری ہوتا ہے جیسا کہ قانون، ادویات، نظریہ، حساب کتاب،بیمہ کے متعلق شماریات،علم تعمیرات، عمارت سازی،تدریس، دوا سازی، اور طبعی، کیمیائی اور حیاتیاتی تجرباتی علوم.

“تعلیم یافتہ پیشوں” کی مثالوں میں شامل ہیں:

  • اطباء
  • اندراج شدہ نرسیں
  • ماہرین حفظان صحت دندان
  • حساب کتاب کرنے والا
  • باورچی
  • ناظم تجہیزو تکفین
  • وکلاء
  • نقشہ کشی کرنے والا
  • دواساز

“تخلیقی پیشہ وروں” کی مثالوں میں شامل ہیں:

  • اداکار
  • موسیقار
  • لکھنے والا
  • ملانے والا
  • تنہا گانے یا بجانے والا
  • فنون لطیفہ کے فنکار
  • کارٹونسٹ (جنہیں صرف کارٹون کا عنوان اور مرکزی خیال بتایا جاتا ہے)
  • انشا پرداز
  • ناول نگار
  • فِلمی مَنظَر نامَہ محرر جو اپنے موضوع خود منتخب کرتے ہیں اور مکمل شدہ فن پارہ دیتے ہیں
  • تشھیری نمائیندگی میں کام کرنے والے ذمہ دار محررین کے عہدے روک کر رکھتے ہیں

ملازمین کی بعض مثالیں جو پیشہ وارانہ استثنیٰ میں شامل نہیں جوپیشہ ورانہ استثنیٰ پرپورے اترتے ہوں:

  • نقل نویس
  • اینیمیٹرز
  • تصاویر پر کام کرنے والے

وفاقی قانون کے برعکس، نیویارک کے پیشہ وارانہ ملازمین کے استثنیٰ میں تنخواہ کے ملزومات شامل نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ، حتیٰ کہ وفاقی قانون کے تحت بھی ڈاکٹروں، وکیلوں اور اساتذہ کو اس استثنیٰ میں آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کے تقاضے پر پورا اترنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اپنی جدید تربیت اور / یا ڈگری کے باوجود، آپ کو حقیقت میں پیشہ وارانہ مستثنیٰ کام انجام دینا ہو گا۔ مثال کے طور پر، ایک CPA جو عام حساب کتاب کر رہا ہو وہ مستثنیٰ نہیں ہے۔

اعلیٰ معاوضے والے ملازمین کا استثنیٰ

اعلیٰ معاوضے والے مستثنیٰ ملازم کے طور پر اہل ہونے کے لیے آپ کے لیے ضروری ہے کہ:

  • دفتری یا غیردستی کام کرتے ہوں، سالانہ کم از کم 100,000$ کا سالانہ معاوضہ ملتا ہو جس میں 455$ تنخواہ پر یا فیس کی بنیاد پر ادا کرنا شامل ہو، اور مستثنیٰ ایگزیکٹو، انتظامی فرد، یا پیشہ ور ملازم کے اوپر بتائے گئے فرائض میں سے کم از کم ایک فرض باقاعدگی سے انجام دیتے ہوں۔

بیرونی فروخت کنندگان کا استثنیٰ

بیرونی فروخت کنندہ کے استثنیٰ کے اہل ہونے کے لیے آپ کے لیے ضروری ہے کہ:

  • اپنے آجر کی کاروباری جگہ سے دور باقاعدگی سے کام کرتے ہوں، فروخت کرتے ہوں یا خدمات یا سہولیات کے آرڈر یا معاہدے حاصل کرتے ہوں اور کم یا بالکل کوئی نگرانی مطلوب نہ ہو۔ عموماً، بیرونی فروخت میں بذریعہ ڈاک، ٹیلی فون یا انٹرنیٹ کے ذریعے فروخت شامل نہیں ہوتی۔

تنخواہ کی بنیاد اور تنخواہ کے ملزومات بیرونی فروخت کنندگان پر لاگو نہیں ہوتیں، اور بیرونی فروخت کنندگان کے آجروں سے کم از کم اجرت ادا کرنے کا تقاضا نہیں کیا جاتا۔ اس کے علاوہ، اگر آپ کسی ایک جگہ پر باقاعدگی سے کام کرنا جاری رکھیں، بشمول گھریلو دفتر، اسے آپ کے آجر کی کاروبار کی جگہ پر کام کرنا کہا جاتا ہے۔

فروغ کا کام جو آپ کے فروخت کرنے کے ساتھ منسلک ہو وہ مستثنیٰ کام ہوتا ہے، لیکن اگر آپ فروغ کا کام کرتے ہوں اور کوئی دوسرا فروخت کرتا ہو، تو فروغ کا کام شائد غیرمستثنیٰ ہوتا ہے۔

جبکہ اندرونی فروخت کنندہ ملازمین عام طور پر اوور ٹائم کے اہل ہوتے ہیں، وہ مستثنیٰ ہوتے ہیں اگر وہ نصف یا اس سے زیادہ آمدنی کمیشن سے حاصل کرتے ہوں۔

کمپیوٹرپر کام کرنے والے ملازمین کا استثنیٰ

مستثنیٰ کمپیوٹر ملازم کے طور پر اہل ہونے کے لیے، آپ کو کمپیوٹر کے شعبے کا ماہر کارکن ہونا چاہیے جس کے بنیادی فرائض میں شامل ہیں:

  • سسٹمز کے تجزیہ کی تکنیک اور طریقوں—کا اطلاق کرنا بشمول ہارڈویئر، سافٹ ویئر اور سسٹم کی افعالی خصوصیات کے تعین کے لیے صارفین سے مشاورت کرنا
  • کمپیوٹر سسٹمز یا پروگراموں کو ڈیزائن کرنا، تشکیل دینا، دستاویز کرنا، تجزیہ کرنا، بنانا، جانچنا یا ان میں ترمیم کرنا، بشمول صارف پر مبنی یا اس سے متعلقہ پروٹوٹائپ یا سسٹم کے ڈیزائن کی خصوصیات
  • مشین آپریٹنگ سسٹمز سے متعلقہ کمپیوٹر پروگراموں کو ڈیزائن کرنا، دستاویز کرنا، جانچنا، بنانا یا ان میں ترمیم کرنا

کمپیوٹر ملازمین جو ان فرائض کا کوئی مجموعہ انجام دیتے ہوں، وہ بھی مستثنیٰ ہیں۔

پیشہ وارانہ استثنیٰ کے برعکس، کمپیوٹر ملازمین کے لیے کوئی مخصوص ڈگری یا سند رکھنا ضروری نہیں ہے۔ ملازمین کی تعلیمی سطح غیر متعلقہ ہوتی ہے جب آپ تعین کر رہے ہوں کہ آیا آپ کمپیوٹر پیشہ وروں کے استثنیٰ میں آتے ہیں یا نہیں۔

کمپیوٹر ملازمین کو تنخواہ یا فیس کی بنیاد پر معاوضہ دیا جانا چاہیے جس کا نرخ 455$ فی ہفتہ سے کم نہ ہو، یا اگر گھنٹہ کی بنیاد پر معاوضہ دینا ہو تو اس کا نرخ 27.63$ فی گھنٹہ سے کم نہ ہو۔

کمپیوٹر پیشہ وروں کی چند مثالیں جو استثنیٰ کے تحت آتے ہیں ان میں شامل ہیں نیٹ ورک یا ڈیٹا بیس تجزیہ کار، سافٹ ویئر ڈویلپر، کمپیوٹر پروگرامر اور سافٹ ویئر انجینئر۔

کمپیوٹر ملازمین کی درج ذیل اقسام استثنیٰ کے دائرہ کار میں نہیں آتیں:

  • کمپیوٹر ہارڈویئر بنانے یا مرمت کرنے والے
  • کمپنی کا سافٹ ویئر انسٹال، برقرار یا اسے خرابیوں سے پاک رکھنے والے
  • بیک اپ رکھنے اور لائبریری کو محفوظ (ٹیپ) رکھنے والے
  • ڈیٹا کا اندراج کرنے والے
  • آپریٹر کی ہدایات تیار کرنا یا کمپیوٹر کے افعال کی کارکردگی کی ڈایاگرام بنانا
  • کمپیوٹرز کو چلانا، مرمت کرنا یا خرابیاں درست کرنا
  • عملے کے ہیلپ ڈیسک

آخر میں، کوئی ملازم جو پہلے سے تعین کردہ تفصیل کے تحت کام کر رہا ہوم، زیادہ امکان ہے کہ وہ غیرمستثنیٰ ہو گا۔

متفرق کام کرنے والوں کا استثنیٰ

چند دیگر اقسام کے کارکن عام طور پر FLSA کی کم از کم اجرت اور اوور ٹائم تنخواہ کی شقوں سے مستثنیٰ ہیں۔

زیادہ عام میں شامل ہیں:

  • موسمی تفریح یا کاروباری تفریح کے ملازمین، جیسا کہ سکی بازی کے مقامات یا کاؤنٹی کے میلے
  • مقامی اخبارات کے ملازمین، جن کی گردش 4,000 سے کم نہ ہو
  • غیر ملکی بحری جہازوں پر سمندری سفر پر جانے والے (اگرچہ سامان لادنے اور اتارنے پر سرف شدہ وقت کا نتیجہ اوور ٹائم کے بڑے دعووں کی صورت میں نکل سکتا ہے)
  • اخبار کی ترسیل پر مامور لوگ
  • چھوٹے کھیتوں پر کام کرنے والے کارکن
  • جزوقتی ذاتی رفقاء اوربچوں کی نگہداشت کرنے والے، لیکن اس استثنیٰ میں وہ شامل نہیں جو نرسنگ کی نگہداشت فراہم کرتے ہوں، یا نجی یا گھر پر نگہداشت میں مدد فراہم کرنے والے جو مختلف گھریلو کام انجام دیتے ہیں
  • ٹیکسی کے ڈرائیور
  • وزراء اور مذہبی ارکان
  • کسی غیر منافع بخش ادارے میں کام کرنے والے رضاکار، سیکھنے والے، اپرنٹس اور طلباء
  • پیشہ وارانہ تجربہ حاصل کرنے والے طلباء

عام استثنیٰ کے مسائل

محکمہ مزدوراں نے متعدد مسائل کی نشاندہی کی ہے جو ایگزیکٹو، انتظامی اور پیشہ ور کارکنوں کے استثنیٰ میں درپیش ہوتے ہیں۔ سب سے اہم مسئلہ میں جائے کار شامل ہے جس میں:

  • تنخواہ دار ملازمین سے ان کی بیماری کے سبب ضائع ہونے والے وقت پرکٹوتی کی جاتی ہے۔
  • تعلیمی ڈگریوں کے حامل ملازمین بلاتخصیص غیرپیشہ وارانہ، غیرمتعلقہ کام انجام دیتے ہیں۔
  • حاصل کردہ ملازمت کی مہارتوں کو آزادانہ فیصلے اور صوابدید گردانا جاتا ہے۔
  • اصل کام کے فرائض سے یا ان پر صرف شدہ وقت کی فیصد شرح سے قطع نظرتمام تنخواہ دار ملازمین کو مستثنیٰ سمجھا جاتا ہے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو غلطی سے مستثنیٰ ملازم کا درجہ دیا گیا ہے، اوراس طرح اوور ٹائم سے انکار کیا گیا ہے تو آپ دعویٰ دائر کر سکتے ہیں۔

ہم سے رابطہ کریں
Legal content fact checked by Charles E. Joseph

Send Us an Email




    What state do you work in?


    WNT may contact you by phone, email, or text based on the information you provide. Frequency may vary. Message & data rates may apply. Reply STOP to opt out or HELP for more information.

    • 100%