خاندانی اور طبی رخصت سے متعلق قانون (FMLA)
فیملی اور طبی چھٹی سے متعلق ایکٹ (ایف ایم ایل اے) اہل ملازمین کے لیے ہر سال بارہ ہفتے تک کے لیے نوکری کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔ کسی ملازم کی صحت کی سنگین کیفیت کے مدنظر، یا صحت کی سنگین کیفیت میں مبتلا خاندان کے کسی قریبی فرد کی دیکھ بھال کے لیے، ایف ایم ایل اے کو ولدیت کی چھٹی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایف ایم ایل اے کو استعمال کرنے کے لیے، ملازمین کو بعض تقاضے پورا کرنا ضروری ہوتا ہے اور ان کے مالکان کو اہل ہونا ضروری ہے۔ ایف ایم ایل اے کے علاوہ، نیو یارک کے باشندے نیو یارک اسٹیٹ کی بامعاوضہ فیملی کی چھٹی سے متعلق ایکٹ کے تحت محیط ہیں۔ ایف ایم ایل اے نیز نیو یارک ریاست کی چھٹی کے تحت اپنے حقوق اور تحفظات کے بارے میں مزید جانیں۔
- اپنے حقوق کو جانیں
- ایف ایم ایل اے کے لیے اہل قرار پانا
- ایف ایم ایل اے کی مثالیں
- ملٹری فیملی کی چھٹی
- ایف ایم ایل اے کا نوٹس
- نیو یارک اسٹیٹ کی بامعاوضہ فیملی کی چھٹی
- این وائے ایس پی ایف ایل اور ایف ایم ایل اے
- ایف ایم ایل اے کی انتقامی کارروائی
- این وائے ایس پی ایف ایل اور ایف ایم ایل اے کی خلاف ورزیوں کے مدنظر دعوی دائر کرنا
اپنے حقوق کو جانیں
1993 کا فیملی اور طبی چھٹی سے متعلق ایکٹ صرف ان اہل قرار پانے والے ملازمین کو محیط ہے جو اہل کمپنیوں میں کام کرتے ہیں۔ ایف ایم ایل اے کی چھٹی لینے سے پہلے، ملازمین کو یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ وہ اہل قرار پاتے ہیں۔
یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایف ایم ایل اے نوکری کا تحفظ فراہم کرتا ہے لیکن یہ با معاوضہ چھٹی فراہم نہیں کرتا ہے۔ تاہم، نیو یارک کا نیا بامعاوضہ فیملی کی چھٹی سے متعلق ایکٹ بامعاوضہ چھٹی فراہم کرتا ہے۔
ایف ایم ایل اے کے لیے اہل قرار پانا
فیملی اور طبی چھٹی سے متعلق ایکٹ تمام سرکاری ایجنسیوں، تمام سرکاری اور نجی K-12 اسکولوں اور 50 یا اس سے زائد ملازمین والی کمپنیوں پر لاگو ہوتا ہے۔
ایف ایم ایل اے کی چھٹی لینے کے واسطے، ملازمین پر لازم ہے کہ اپنے مالک کے یہاں کم از کم 12 مہینے (بالکل تازہ ترین 12 مہینوں میں کم سے کم 1,250 گھنٹے) کام کیا ہو اور ایسے مقام پر کام کیا ہو جہاں کمپنی میں 75 میل کے دائرے میں 50 یا اس سے زائد ملازمین بر سر ملازمت ہوں۔
ملازمین درج ذیل کا احاطہ کرنے کے لیے ایف ایم ایل اے کا استعمال کر سکتے ہیں۔
- کسی ملازم کے یہاں ولادت یا اس کے نو زائیدہ بچے کی نگہداشت
- گود لیے گئے بچے کی دیکھ بھال یا رضاعی نگہداشت
- صحت کی سنگین کیفیت جو ملازم کو کام کرنے سے قاصر بنا دے
- خاندان کے کسی قریبی فرد جیسے شریک حیات بچے یا والدین کی دیکھ بھال، جس کو صحت کی سنگین کیفیت لاحق ہو۔
- سنگین مضرت یا طبی کیفیتمیں مبتلا سروس ممبر کی دیکھ بھال، یا شریک حیات، بیٹے، بیٹی یا والدین کی بیرون ملک تعیناتی کی وجہ سے “اہل قرار پانے والی ایکسیجنسی” کا احاطہ کرنا۔
مرد اور خواتین دونوں ہی ولدیت کی چھٹی لینے کے اہل ہیں۔
ایف ایم ایل اے کی مثالیں
ایف ایم ایل اے کے تحت اہل قرار پانے والے ملازمین متعدد وجوہات سے چھٹی لے سکتے ہیں۔ چھٹی لگاتار ہونا ضروری نہیں ہے، لیکن ملازمین 12 ماہ کی مدت میں 12 ہفتے سے زیادہ کی چھٹی نہیں لے سکتے ہیں۔
مثالیں:
- ایک نئے والد جو تین سال سے ایک بڑی کمپنی میں ہیں اپنے بچے کی ولادت کے مدنظر تین ہفتے کی بلا معاوضہ چھٹی لیتے ہیں۔ اگرچہ یہ چھٹی بلا معاوضہ ہے، مگر وہ چھٹی کی لاگت کی تلافی کرنے کے لیے بامعاوضہ بیماری یا تعطیل کے وقت کو ایف ایم ایل اے کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔
- ایک استانی اپنے والد کی دیکھ بھال میں مدد کے لیے، جنہیں حال ہمیں ایمفیسیما کی تشخیص ہوئی ہے، ایف ایم ایل اے کے تحت بارہ ہفتوں کی چھٹی لیتی ہے۔
- ایک حاملہ خاتون جو اپنے حمل سے پیدا شدہ طبی پیچیدگیوں سے نمٹ رہی ہے بیڈ ریسٹ پر ہونے کے دوران اپنے حمل کے آخری دو ہفتوں کے لیے ایف ایم ایل اے کے تحت چھٹی لیتی ہے اور پھر باقی 10 ہفتے کی چھٹی اپنے نوزائیدہ بچے کی نگہداشت اور وضع حمل سے صحت یاب ہونے کے لیے لیتی ہے۔
- ایک سرکاری ملازم میں حال ہی میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کیموتھراپی والے معالجے موصول کرنے کے لیے کام کے ہفتے کے دوران اسے چھٹی لینا ضروری ہے۔ وہ اپنے طبی معالجوں کے مدنظر اگلے تین مہینوں تک جمعہ کے دنوں کی چھٹی کا انتظام کرنے کے لیے اپنی ایجنسی میں کام کرتا ہے۔
- سروس ممبر کے والدین اپنے بیٹے کی جو حال ہی میں سنگین ضرر کے ساتھ تعیناتی سے لوٹا ہے، نگہداشت کے لیے ایف ایم ایل اے لیتے ہیں۔ ایف ایم ایل اے کے تحت ملٹری فیملی کی چھٹی 26 ہفتے تک ہو سکتی ہے۔
ملٹری فیملی کی چھٹی
ایف ایم ایل اے ملٹری فیملی کی چھٹی کے مدنظر خصوصی تحفظات بھی فراہم کرتا ہے۔ اہل ملازمین شریک حیات، بیٹے، بیٹی یا والدین کی بیرون ملک تعیناتی کی وجہ سے کسی “اہل قرار پانے والی ایکسیجنسی” کے مدنظر 12 ہفتے کی ایف ایم ایل اے کی چھٹی لے سکتے ہیں۔
اہل قرار پانے والی ایکسیجنسیز میں تعینات سروس ممبر کے بچےکے لیے نگہداشت طفل کے متبادل انتظامات کرنا، فوجی تقریبات یا بریفنگز میں حاضر ہونا یا سروس ممبر کی غیر حاضری کے مدنظر مالی یا قانونی انتظامات کرنا شامل ہیں۔
ایف ایم ایل اے ملٹری کے نگرانوں کے لیے بھی تحفظات فراہم کرتا ہے۔ اہل ملازمین سنگین مضرت یا بیماری میں مبتلا کس محیط سروس ممبر کی دیکھ بھال کے لیے 26 ہفتے تک کی چھٹی لے سکتے ہیں۔ سروس ممبر کے لیے نگراں کا/کی شریک حیات، بچہ، والدین یا قریبی عزیز ہونا ضروری ہے۔
ایف ایم ایل اے کا نوٹس
جو ملازمین ایف ایم ایل اے کی چھٹی لینا چاہیں گے انہیں چھٹی کی درخواست کرنے کے لیے اپنے آجر کے مروجہ تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے۔ ان سے اپنے آجر کے لیے کافی معلومات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا جا سکتا ہے تاکہ یہ تعین کیا جائے کہ آیا چھٹی کی درخواست پر ایف ایم ایل اے کا اطلاق ہوتا ہے۔
عام طور پر، ملازمین کو چھٹی کی ضرورت کی توقع کر پانے پر انہیں 30 دن پیشگی چھٹی کی درخواست کرنی چاہیے۔ ناقابل قیاس چھٹی کی درخواستوں کے مدنظر، ملازمین کو جتنی جلدی ممکن ہو نوٹس فراہم کرنا چاہیے۔
مالکان سے بھی ایف ایم ایل اے کے بارے میں نوٹس فراہم کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ محیط مالکان کو ایف ایم ایل اے کے بارےم یں ایک عمومی نوٹس ڈسپل کرنا اور ملازمین کی اہلیتی حیثیت کے بارے میں انہیں مطلع کرنا ضروری ہے۔
اگر مالکان نوٹس کے تقاضے پر عمل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو اس سے ملازمین کے ایف ایم ایل اے کے حقوق میں مداخلت، اس میں رکاوٹ یا اس سے انکار لازم آ سکتا ہے۔ ملازمین اس خلاف ورزی کی وجہ سے چھوٹے ہوئے معاوضہ اور مراعات کے لیے نیز خلاف ورزی کی وجہ سے حقیقی مالی خسارے کے لیے محکمہ محنت کے اجرت اور گھنٹے سے متعلق شعبہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔
نیو یارک اسٹیٹ کی بامعاوضہ فیملی کی چھٹی
وفاقی ولدیت کی چھٹی کے علاوہ، نیو یارک کے باشندے نیو یارک اسٹیٹ کی اہل خانہ کی بامعاوضہ چھٹی (این وائے ایس پی ایف ایل) کے تحت اہل خانہ کی بامعاوضہ چھٹی بھی لے سکتے ہیں، جو 1 جنوری 2018 سے نافذ العمل ہے۔ این وائے ایس پی ایف ایل اضافی مراعات ایف ایم ایل کو فراہم کرتا ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ بامعاوضہ چھٹی ہے۔
این وائے ایس پی ایف ایل بچے کی نگہداشت کے لیے یا وضع حمل سے صحت یاب ہونے کے لیے ولدیت کی چھٹی کا احاطہ کرتا ہے، اور یہ ملازمین کو صحت کی سنگین کیفیت میں مبتلا کسی عزیز کی دیکھ بھال کرنے یا خاندان کے کسی فرد کو فعال فوجی خدمت کے لیے بلائے جانے پر ان کی مدد کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔
این وائے ایس پی ایف ایل 2019 اور 2021 میں بڑھ گیا
فی الحال، این وائے ایس پی ایف ایل 8 ہفتے تک کی بامعاوضہ چھٹی فراہم کرتا ہے۔ بامعاوضہ چھٹی کی رقم بڑھ کر 2019 میں 10 ہفتے اور 2021 میں 12 ہفتے ہو جائے گی۔ آپ اپنی تنخواہ کا 50% فی ہفتہ $652.96 تک پانے کے حقدار ہیں۔ آپ اپنی چھٹی کے دوران بیروزگاری بیمہ اکٹھا نہیں کر سکتے ہیں۔
آپ سے چھٹی لینے سے پہلے اپنے مالک کو کم از کم 30 دن کا نوٹس دینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اگر ایسا ممکن نہ ہو تو آپ کا نوٹس حتی الامکان جلد سے جلد ہونا ضروری ہے۔ نوٹس میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ کس قسم کی چھٹی ضروری ہے اور آپ کو کب سے اور کتنی مدت تک چھٹی پر رہنے کی توقع ہے۔
آپ کے مالک کو چاہیے کہ آپ کو ایک درخواست فراہم کرے جو آپ کے مالک کے بامعاوضہ فیملی کی چھٹی والے بیمہ بردار کے پاس جمع کروائی جائے گی۔ آپ کا مالک اضافی دستاویزی ثبوت جسے پیدائش کا ثبوت طلب کر سکتا ہے۔
این وائے ایس پی ایف ایل کے تحفظات
آپ کا مالک این وائے ایس پی ایف ایل کے تحت چھٹی لینے پر آپ کے خلاف امتیازی سلوک یا انتقامی کارروائی نہیں کر سکتا ہے۔ آپ نوکری کے تحفظ کے حقدار ہیں، مطلب یہ آپ کو نکالا نہیں جا سکتا ہے اور آپ کو اسی یا اس کے مساوی عہدے پر دوبارہ کام شروع کرنا ضروری ہے۔
اگر آپ کا مالک غلطی سے چھٹی کی آپ کی درخواست مسترد کر دیتا ہے یا اس وجہ سے آپ کو برخاست کر دیتا ہے کہ آپ نے چھٹی مانگی تو ورکرز کمپنسیشن بورڈ کا انتظامی قانون کا ایک جج آپ کے مالک کو آپ دوبارہ کام پر رکھنے، کوئی چھوٹی ہوئی اجرتیں ادا کرنے، وکیل کی فیس ادا کرنے اور ہرجانے کے مد میں $500 تک اد کرنے کا آرڈر کر سکتا ہے۔
آپ اپنے ترک وطن کی حیثیت سے قطع نظر اور آپ کے مالک کے یہاں بر سر ملازمت کارکنان کی تعداد سے قطع نظر، این وائے ایس پی ایف ایل کے تحت مراعات کے حقدار ہیں۔ آپ اس قانون کے دائرے میں آتے ہیں چاہے آپ ایسے گھریلو کارکن ہوں جو اپنے مالک کے یہاں کام کرنے والا واحد فرد ہو۔
این وائے ایس پی ایف ایل اور ایف ایم ایل اے
آپ کو این وائے ایس پی ایف ایل اور ایف ایم ایل اے دونوں کے تحت چھٹی لینے کی اجازت ہے۔ تاہم، آپ کا مالک آپ سے ایک ہی ایونٹ کے لیے متلازم طور پر چھٹی لینے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ آپ کے مالک پر آپ کی چھٹی شروع ہونے سے پہلے اس تقاضے کی بابت آپ کو مطلع کرنا لازم ہے۔
آپ ایک ہی وقت میں این وائے ایس پی ایف ایل اور قلیل مدتی معذوری کے تحت چھٹی نہیں لے سکتے ہیں۔ آپ کو پہلے ایک اور پھر دوسری چھٹی لینی چاہیے۔ نیز آپ 52 ہفتے کی مدت میں قلیل مدتی معذوری اور این وائے ایس پی ایف ایل کو ملا کر 26 ہفتے سے زیادہ کی چھٹی نہیں لے سکتے ہیں۔
انتقامی کارروائی
ایف ایم ایل اے یا این وائے ایس پی ایف ایل کی چھٹی لینے والے ملازمین اپنے مالکان کی جانب سے انتقامی کارروائی سے تحفظ یافتہ ہیں۔
قانون اہل ملازمین کو انہی شرائط کے تحت اپنے نوکری پر واپس لوٹنے کی اجازت دیتا ہے گویا انہوں نے چھٹی نہیں لی ہے۔ ایف ایم ایل اے یہ بھی بتاتا ہے کہ مالکوں پر چھٹی کی مدت کے دوران گروپ صحت بیمہ کوریج جاری رکھنا لازم ہے۔
مالکان چھٹی کے ملازمین کے حقوں میں مداخلت یا ان سے منع نہیں کر سکتے ہیں۔ وہ ایف ایم ایل کے غیر قانونی طرز عمل کی رپورٹ کرنے یا اس بارے میں شکایت کرنے پر کسی فرد کے خلاف امتیازی سلوک بھی نہیں کر سکتے ہیں۔
مالکان کے لیے ایف ایم ایل اے یا این وائے ایس پی ایف ایل کے تحت چھٹی لینے والے ملاومین کے خلاف انتقامی کارروائی کرنا غیر قانونی ہے اور وہ ایف ایم ایل اے یا این وائے ایس پی ایف ایل کے اپنے حقوق بروئے کار لانے پر ملازمین کو نکال نہیں سکتے ہیں۔
ممنوعہ برتاؤ میں شامل ہے:
- جب کوئی ملازم قانون کے تحت اہل ہو تب چھٹی منظور کرنے سے انکار کرنا
- چھٹی لینے سے ملازمین کی حوصلہ شکنی کرنا
- ملازمین کے حقوق کے لیے ان کی اہلیت سے بچنے کے لیے ان کے کام کے اوقات میں ردوبدل کرنا
- حاضری کی پالیسیوں کے مدنظر چھٹی کو غیر حاضری کے بطور شمار کرنا
- چھٹی کی درخواست یا بذات خود چھٹی کو ملازمت کے فیصلے کرنے جیسے بحالی، ترقیوں یا عروج میں ایک منفی عامل کے بطور شمار کرنا
اگر مالک نے ایف ایم ایل اے یا این وائے ایس پی ایف ایل کے آپ کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے تو آپ شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
ایف ایم ایل اے یا این وائے ایس پی ایف ایل کی خلاف ورزیوں کے مدنظر دعوی کیسے دائر کریں
محیط ملازمین دعوی دائر کر سکتے ہیں اگر ان کے آجر نے ایف ایم ایل اے یا این وائے ایس پی ایف ایل کے ان حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس میں قانون کے بارے میں معلومات روک لینا، چھٹی منظور کرنے سے انکار کرنا یا چھٹی لینے والے ملازمین کے خلاف امتیازی سلوک کرنا شامل ہو سکتا ہے۔
امریکی محکمہ محنت کا اجرت اور گھنٹے سے متعلق شعبہ ایف ایم ایل کے کا بندوبست کرتا اور اسے رو بہ عمل لاتا ہے۔ آپ اجرت اور گھنٹے سے متعلق شعبے میں ایف ایم ایل کی شکایت درج کروا سکتے ہیں، جو اس کی چھان بین کرے گا۔ اگر اطمینان بخش طریقے سے خلاف ورزی کو حل نہیں کیا جا سکتا ہے تو محکمہ محنت عدالتی نظام کے توسط سے تعمیل پر مجبور کر سکتا ہے۔
ملازمین ایف ایم ایل اے کی خلاف ورزی کے مدنظر کسی مالک کے خلاف نجی دیوانی کارروائی کرنے پر بھی قادر ہو سکتے ہیں۔ عام طور پر، ملازمین کے پاس دعوی دائر کرنے کے لیے خلاف ورزی کی تاریخ سے دو سال کا وقت ہوتا ہے۔
مالکان این وائے ایس پی ایف ایل کی درخواست کرنے یا اسے استعمال کرنے پر کسی بھی طریقے سے آپ کی ملازمت ختم، آپ کی تنخواہ یا مراعات کو کم یا کسی بھی طریقے سے آپ کی تادیب نہیں کر سکتے ہیں۔ شکایت درج کروانے سے پہلے آپ کو اپنے مالک سے اپنے فیصلے سے رجوع کرنے کو کہنا اور انہیں اس کی تعمیل کرنے کے لیے 20 دنوں تک انتظار کرنا ضروری ہے۔
اگر آپ کا مالک 30 دنوں کے اندر تعمیل نہیں کرتا ہے تو آپ ورکرز کمپنسیشن بورڈ میں شکایت درج کروا سکتے ہیں، جو سماعت کا وقت طے کرے گا۔ انتظامی قانون کا ایک جج آپ کے مالک کو آپ کو دوبارہ کام پر رکھنے، کوئی چھوٹی ہوئی اجرتیں ادا کرنے، وکیل کی فیس ادا کرنے اور ہرجانے کے مد میں $500 تک اد کرنے کا آرڈر کر سکتا ہے۔