Home » اجرت چوری » ‏بخشش والے ملازمین

					

‏بخشش والے ملازمین


Legal content fact checked by Charles E. Joseph

بخشش یا انعام، ایسی رقم ہوتی ہے جو گاہک کی طرف سے ملازم کو اس کی فراہم کردہ خدمت کے صلے میں دی جاتی ہے۔ جبکہ بخشش کے بارے میں اجرت کے بکثرت معاملات میں ریستوران اور ہوٹل کے کارکن شامل ہیں، بخشش لینے والے ملازمین میں حجام، بیوٹیشن، کاریں دھونے والے خدمت گار، گالف اور ٹینس کے کوچ، پارکنگ خدمت گار، دروازہ خدمت گار اور مزید شامل ہیں۔

اگر آپ کو آپ کے معاوضہ کے جزو کے طور پر بخشش ملتی ہے، توان قوانین کے علاوہ جو تمام کارکنوں کی حفاظت کرتے ہیں، اجرت کے مخصوص ریاستی اور وفاقی قوانین آپ کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ وفاقی سطح پر، قانون برائے منصفانہ مزدوری معیارات (Fair Labor Standards Act- FLSA) بخشش لینے والے ملازمین کو تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ ریاستی سطح پر، نیویارک کا قانون برائے مزدوراں (New York Labor Law) § 196-d اور نیویارک محکمہ برائے تواضع مزدوراں صنعتی اجرت کا قانون (New York Department of Labor Hospitality Industry Wage Order) (12 NYCRR § 146) بخشش لینے والے ملازمین پر لاگو ہوتا ہے۔

 

 


اپنے حقوق جانیں

جن ملازمین کو بخششں ملتی ہے، قانونی طور پر، انہیں کم از کم ان کے کیے گئے کام کے تمام گھنٹوں کی کم از کم اجرت موصول ہونا ضروری ہے۔ اگر ملازم کی بخشش کم از کم اجرت کے برابر نہیں ہے، آجر قانونی طور پر فرق کی تلافی کرنے کا پابند ہے

بخششیں ملازم کی ملکیت ہیں—آجروں کے لیے اپنے ملازمین کی بخششیں استعمال کرنا ممنوع ہے، ماسوائے بخشش کے جائز مجوعہ میں یا بخشش کریڈٹ کے طور پر۔

آپ ان حقوق میں سے کسی کو ترک نہیں کرسکتے خواہ آپ نے آجرکے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہوں۔ اس طرح کا معاہدہ قابل اطلاق نہیں ہوگا۔

بخشش کریڈٹ

اگر آپ کی اجرتیں بشمول آپ کی بخششیں جمع ہو کر ہر کام کیے گئے گھنٹے کی کم از کم اجرت کے برابر ہو جائیں تو آپ کے آجر کو آپ کو کم از کم اجرت سے کم ادائیگی کرنے کی اجازت ہے۔ اسے “بخشش کریڈٹ” کہا جاتا ہے۔

اگر آپ کسی شفٹ کے دوران بخشش میں اتنا نہیں کماتے جو آپ کی فی گھنٹہ کم از کم اجرت کے برابر ہو تو آپ کے آجر کو آپ کو فرق کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ بصورت دیگر، اگر آپ صرف بخشش میں کم از کم فی گھنٹہ حاصل کر بھی لیں، آپ کے آجر کو پھر بھی کم از کم نقد اجرت ادا کرنی ہو گی۔

آپ کے آجر کو صرف بخشش کی صورت میں آپ کو ادائیگی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

بخشش والے ملازمین کے لیے اجرت کا چارٹ

31 دسمبر، 2024 تا 31 دسمبر، 2023 تک حالیہ

کم از کم نقد اجرت زیادہ سے زیادہ بخشش کریڈٹ
وفاقی $2.13 $5.12
نیویارک ریاست $12.50 $2.50
نیو یارک شہرویسٹ چیسٹر اور لانگ آئلینڈ $13.35 $2.65

بخشش کریڈٹ کے اصولوں میں کچھ استثنیٰ ہیں۔ اگر آپ نے غیربخشش والا کام اپنی شفٹ سے 2 گھنٹے یا ٪20 زائد کیا ہے، جو بھی زیادہ ہو، تو آجر آپ کے اس دن کام کے کسی گھنٹے کا بخشش کریڈٹ نہیں لے سکتا۔

غیربخشش والے کاموں میں برتن دھونا یا کھانا پکانا شامل ہیں۔ تاہم، کوئی کام جوبخشش والے ملازمین صنعت میں رسمی طور پر یا باقاعدگی سے انجام دیں، وہ غیر بخشش والے کام میں شمار نہیں ہوتا۔

تربیت پانے والے ،سیکھنے والے، اور اپرینٹسزکو بھی اجرت کے چارٹ کے مطابق ادائیگی کی جانی چاہیے۔

بخشش والے ملازمین کے لیے تنخواہ کی پرچیاں اور نوٹس

نوٹس کے ملزومات

کام شروع کرنے سے پہلے ، تمہارے مالک تمہیں تحریرلازمی فراہم کرے گا،کہ ادا شدہ بخشش کی رقم کم سے کم گھنٹے کی اجرت سے لی جائے گی نوٹس میں یہ بھی بتایا جانا چاہیے کہ اگر آپ کی بخشش آپ کے گھنٹے کے کم از کم اجرت کے نرخ کے مساوی ہونے کے لیے کافی نہیں تو اضافی تنخواہ درکار ہو گی۔

نوٹس انگریزی یا آپ کی بولی جانے والی بنیادی زبان میں لکھا جانا چاہیے۔ آپ کے آجر کو آپ کا دستخط شدہ اعتراف حاصل کرنا چاہیے کہ آپ نے تحریری نوٹس وصول کر لیا ہے۔ آجروں کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا دستخط شدہ اعتراف فائل میں دیگر تنخواہ کی فائلوں کی طرح کم از کم چھ سال کے لیے رکھیں۔

آپ کے آجر کوملازمت کے ہر سال 1 فروری یا اس سے پہلے بخشش کریڈٹ کا تحریری نوٹس فراہم کرنا چاہیے، اس کے علاوہ جب کبھی آپ کی تنخواہ میں اضافہ ہو۔

اگر آپ کا آجر تحریری نوٹس دینے میں ناکام ہو، تو انہیں آپ کو کام کے ہر دن کے $50 ادا کرنے ہوں گے جو آپ کو نوٹس ملے بغیر گزر جائے، جو ہر ملازمت کے سال کے لیے زیادہ سے زیادہ $5,000 تک ہیں۔

تنخواہ کی پرچی کے ملزومات

اسی طرح، آپ کے آجر کو تنخواہ کے ہر دورانیے کے لیے تنخواہ کی پرچی اور اجرت کا کھاتہ فراہم کرنا چاہے۔ اس میں محیط دورانیہ، تنخواہ کا نرخ، کام کیے جانے والے گھنٹوں کی تعداد اور آپ کی تنخواہ سے کی جانے والی کٹوتیاں شامل ہونی چاہیے۔

آپ کے آجر کوتنخواہ کے ریکارڈ میں ایک الگ جزو کے طور پر ہفتہ وار بنیادوں پر بخشش کریڈٹ کا ریکارڈ بھی رکھنا چاہیے۔

اگر آپ کا آجر آپ کو اجرت کا گوشوار فراہم نہیں کرتا ہے یا گوشوارہ غلط ہے تو آپ خلاف ورزی جاری رہنے والے ہر دن کے لیے ‎$250، سے زیادہ 5,000$ تک ملازمت کے ہر سال کے حساب سے پا سکتے ہیں ۔

بخشش کی جمع آوری

بخشش کا تعلق ملازم سے ہے نہ کہ مالک سے۔ آپ کا آجر آپ سے آپ کی بخشش کا کوئی حصہ ریستوران کو دینے کا تقاضا نہیں کر سکتا۔ تاہم، آپ کا آجر تقاضا کر سکتا ہے کہ بخشش والے ملازمین اپنی بخشش جمع کریں۔ بخشش والے ملازمین رضاکارانہ طور پر بھی بخشش کا مشترکہ سرمایہ بنائیں۔

بخشش کا مشترکہ سرمایہ تقاضا کرتا ہے کہ بخشش والے ملازمین اپنی بخشش کا کچھ حصہ یا تمام کو جمع کروائیں، جو بعد میں مخصوص ملازمین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

بخشش کا مشترکہ سرمایہ قانونی طور درج ذیل ملازمین کو شامل کر سکتا ہے:

  • کھانا پیش کرنے والا عملہ
  • کھانے کا آرڈر لینے والا عملہ
  • بس پر کام کرنے والے افراد
  • بار ٹینڈر، خدمت گار بار ٹینڈر، اور باربیک
  • کاؤنٹر پر کام کرنے والا عملہ جو گاہکوں کو مشروبات پیش کرتا ہے
  • کپتان جو گاہکوں کو براہِ راست کھانے کی خدمات فراہم کرتے ہیں
  • میزبان جو گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں بٹھاتے ہیں

آجر بشمول مینیجر بخشش کے مشترکہ سرمائے کا کبھی حصہ نہیں ہو سکتے۔ بخشش کے مشترکہ سرمائے میں ایسے ملازمین بھی شامل نہیں ہونے چاہیے جو اپنی خود کی بخشش وصول نہیں کرتے، جیسا کہ برتن دھونے والے۔

جب بخشش کریڈٹ کی رقم کا تعین کرنا ہو، تو آپ کا آجر صرف وہ بخشش شمار کر سکتا ہے جو آپ نے بخشش کے مشترکہ سرمائے سے وصول کی، نہ کہ وہ جو آپ نے مشترکہ سرمائے میں حصہ ڈالا۔ مثال کے طورپر،اگر تمہاری بخشش 100$اور اسکو بخشش جمع کرنے والے حصہ میں ڈال دیا گیا ، مگر وصول صرف80$ھوئے باقی جہا ن تقسیم ھوئی ،تمھارا مالک صرف گنتی کرسکتا ہے 80$ بخشش کی فیصلہ کن رقم کی ادائیگی میں،

خدمت کے لازمی اخراجات

چند ریستوران اور بھت سے تقریب کے موقع پر “لازمی-خدمت کے-اخراجات”بل میں شامل کئے جاتے ہیں بڑے گروپس ، اورنجی تقریبات اور بنائی گئی تقریبات گاہک اکثر فرض کرتے ہیں کہ یہ سروس کے اخراجات سروس کی بخشش یا انعام کے طور پر کام کرتے ہیں۔

تاہم، اگر ریستوران اخراجات کو سروس کے ملازمین میں تقسیم نہیں کرنا چاہتا تو اسے واضح طور پر مطلع کرنا چاہیے کہ یہ اخراجات انتظامی ہیں اور خدمت گاروں کی بخشش یا انعام نہیں ہے۔

اگر ریستوراں، مخصوص زبان استعمال کرتے ہوئے، گاہکوں کے سامنے اس چیز کو بالکل واضح نہیں کرتا ہےتو سروس چارج کو قانونی طور پر بخشش تصور کیا جائے گا اور اسے ملازمین میں تقسیم کرنا ضروری ہے۔

کریڈٹ کارڈ پر بخشش

بہت سارے گاہک سروس سے متعلق بخشش کو اپنے کریڈٹ کارڈز میں ڈالتے ہیں اور بہت ساری کریڈٹ کمپنیاں پروسیسنگ فیس چارج کرتی ہیں۔ آجروں کو فیس کی ادائیگی کے لیے مختص کردہ بخشش میں سے عمل درآمد کی فیس کے متناسب رقم کاٹنے کی قانونی طور پر اجازت ہوتی ہے۔

آپ کے آجر سے تقاضا کیا جاتا ہے کہ کریڈٹ کارڈ کی معرفت گاہکوں کے ادا کردہ تمام بخششیں اگلی باقاعدہ مقررہ ادائیگی والے دن کو ادا کر دے۔

بخشش والے ملازمین کے لیے اوور ٹائم

بخشش پانے والے ملازمین فاضل وقت کی ادائیگی کے قوانین کے ذریعہ محیط ہیں۔ اگر آپ کام کے کسی – ہفتے میں 40 گھنٹے سے زائد – کام کرتے ہیں تو آپ اضافی وقت کی تنخواہ ملنی چاہیے جو آپ کے معمول کی تنخواہ کے نرخ سے کم از کم ڈیڑھ گنا زیادہ ہو۔

خواہ آپ کا آجر بخشش کریڈٹ استعمال کرتے ہوئے آپ کو کم از کم اجرت سے کم ادائیگی کرے، آپ کا باقاعدہ تنخواہ کا نرخ مکمل کم از کم تنخواہ پر مبنی ہو گا۔

اس کے علاوہ، زیادہ تر آجروں سے ملازمین کو ہفتے میں کم از کم ایک چھٹی دینے کا تقاضا کیا جاتا ہے جس میں بعض استثنیٰ ہیں جیسا کہ موسمی مقامات۔ تاہم، ملازمین رضاکارانہ طور پر فاضل وقت تک کام کر سکتے ہیں۔

گھنٹوں کے پھیلاؤ کی تنخواہ

نیو یارک کے قانون کا تقاضہ ہے کہ اگر آپ کام کے کسی واحد دن کو دس گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں تو آپ کا آجر آپ کو معیاری کم از کم اجرت کے حساب سے اضافی ایک گھنٹے کی ادائیگی کرے۔ اسے گھنٹوں کے پھیلاؤ کے تنخواہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

دس گھنٹوں کے پھیلاؤ میں کوئی وقفہ یا کھانے کا وقفہ شامل ہوتا ہے جو کام کے دن کے دوران ہوا ہو۔ آپ کا آجر بخشش کریڈٹ کو گھنٹوں کے پھیلاؤ کی تنخواہ کا فی گھنٹہ نرخ کم کرنے کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔ تاہم، یہ اضافی تنخواہ کا گھنٹہ تب شمار نہیں کیا جاتا جب آپ کے اضافی وقت کی اجرت کی اہلیت جانچنے کے لیے کام کیے جانے والے گھنٹوں کا حساب لگایا جانا ہو۔

اگر آپ کسی علیحدہ شفٹ میں کام کریں – جہاں آپ کے گھنٹے مسلسل نہ ہوں – تو آپ ایک اضافی گھنٹے کی تنخواہ کے بھی اہل ہوتے ہیں۔ مثلاً، اگر آپ دوپہر سے تین بجے تک کام کرتے ہیں اور پھر سات بجے سے آدھی رات تک کام کرنے کے لیے واپس آتے ہیں تو آپ کو آٹھ گھنٹے کے کام تیز ایک اضافی گھنٹے کے لیے کم از کم اجرت کے حساب سے ادائیگی موصول ہونا ضروری ہے۔

اوقات کے علاوہ کام کرنے اورکام پرطلب کرنے کی تنخواہ

آپ جتنے گھنٹے کام کر رہے ہیں ان تمام گھنٹوں کے لیے آپ کو ادائیگی موصول ہونا ضروری ہے۔ آجروں کے لیے ملازمین کو نام نہاد “اوقات کے علاوہ گھنٹوں” کے کام کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ اس میں ریستوران کو اپنی شفٹ شروع ہونے سے پہلے تیار کرنا، ایسے کام مکمل کرنے کے لیے اپنی شفٹ کے بعد تک قیام کرنا جو آپ کے مینیجر کے مطابق آپ کو اپنی شفٹ کے دوران مکمل کرنے چاہیے تھے، اور اپنے نجی اوقات کے دوران لازمی تربیت سے گزرنا شامل ہو سکتا ہے۔

ملازمین کو اوقات کے علاوہ کام کی تںخواہ ملنی چاہیے۔ بخشش والے ملازمین طلب کرنے کی تنخواہ کے اہل ہیں۔ ملازمین جو باقاعدہ شیڈول کردہ شفٹ میں کام کے لیے رپورٹ کرتے ہیں اور انہیں یہ پتہ چلتا ہے کہ ان کی شفٹ منسوخ ہو گئی ہے، وہ طلب کرنے کی تنخواہ وصول کرنے کے اہل ہیں۔

اگر آپ کو ایک شفٹ میں کام کے لیے شیڈول کیا گیا تھا تو آپ کے آجر کو آپ کو تین گھنٹے، یا شیڈول کردہ شفٹ کے گھنٹوں کی تنخواہ ادا کرنی چاہیے، جو بھی کم ہو۔

اگر آپ کو چھ گھنٹوں کی دو شفٹوں یا اس سے کم کے لیے کرنے پر شیڈول کیا گیا تھا تو آپ کو چھ گھنٹے یا شیڈول کردہ شفٹ کے گھنٹوں کی تعداد کے مطابق تنخواہ ملنی چاہیے، جو بھی کم ہو۔ آخر میں، اگر کل آٹھ گھنٹے یا کم کی تین شفٹوں کے لیے آپ کا وقت طے ہے تو آپ کو آٹھ گھنٹوں یا مقررہ شفٹوں میں گھنٹوں کی تعداد کے لیے، جو بھی کم ہو، ادائیگی موصول ہونا ضروری ہے۔

وردیاں

نیو یارک اسٹیٹ میں، آجروں سے یونیفارم کے لیے ادائیگی کرنے کا تقاضہ کیا جاتا ہے۔ اگر آپ سے وردی پہننے کا تقاضا کیا جاتا ہے جسے عام کپڑوں کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، تو آپ کے آجرکو اگلے تنخواہ کے چیک تک یا اس سے قبل آپ کو وردی کے لیے ادائیگی کرنی چاہیے یا اخراجات آپ کو واپس کرنے چاہیے۔

اس کے علاوہ، آپ کے آجر کو اس وردی کی دھلائی اور مرمت کے لیے بھی ادائیگی کرنی چاہیے۔ اگر آپ کو اسے خود دھونا پڑتا ہے تو آپ کے اجر کو آپ کو ہفتہ وار رقم ادا کرنی چاہیے جو آپ کے کام کیے جانے والے گھنٹوں کی تعداد پر منحصر ہوتی ہے۔

آجر کے ادا کرہ دھلائی کے اخراجات

31 دسمبر، 2021 تا 31 دسمبر، 2022 تک حالیہ

ہفتہ وار نرخ فی ہفتہ کام کیے جانے والے گھنٹوں کی تعداد
نیویارک
$18.65

$14.75

$ 8.90

30 گھنٹوں سے زائد

20 اور 30 گھنٹوں کے درمیان

20 یا اس سے کم گھنٹے

ویسٹ چیسٹر اور لانگ آئی لینڈ $18.65

$14.75

$ 8.90

30 گھنٹوں سے زائد

20 اور 30 گھنٹوں کے درمیان

20 یا اس سے کم گھنٹے

بقایا ریاست $ 16.40

$ 13.00

$ 7.85

30 گھنٹوں سے زائد

20 اور 30 گھنٹوں کے درمیان

20 یا اس سے کم گھنٹے

تاہم، اگر یونیفارم “دھلا ہوا اور پہننے کے لائق” ہے تو آجروں کو لانڈری کی لاگتیں ادا کرنا ضروری نہیں ہے، مطلب یہ کہ اسے معمول کے مطابق دوسرے کپڑوں کے ساتھ دھلا جا سکتا ہے اور اسے خصوصی طور پر صاف کرنے یا اسے آئرن کرنے کی ضرورت نہيں ہوتی ہے۔

کھانے کے وقفے

نیو یارک ریاست کے قانون کے تحت، ملازمین کھانے کے وقفوں کے حقدار ہیں۔ جب ملازمین چھ گھنٹوں سے زیادہ کی شفٹ میں کام کریں جس میں دوپہر 11:00 اور دوپہر 2:00 بجے کا دورانیہ شامل ہو، تو وہ آدھے گھنٹے کے کھانے کے وقفے کے اہل ہوتے ہیں۔ اگر شفٹ صبح 11:00 بجے شروع ہو اور شام 7:00 بجے ختم ہو تو ملازمین شام 5:00 بجے اورشام 7:00 بجے کے درمیان 20 منٹ کے ایک اور وقفے کے اہل ہوتے ہیں۔

ملازمین جو چھ گھنٹوں سے زائد کی شفٹ میں کام کریں جو دوپہیر 1:00 بجے اور شام 6:00 بجے کے درمیان ہو تو وہ اپنی شفٹ کے درمیان میں 45 منٹ کے وقفے کے اہل ہوتے ہیں۔

آپ ادائیگی والے کھانے کے وقفوں کے اہل ہو سکتے ہیں۔ آجروں کو وقفے کی ادائیگی کرنی ہو گی اگر آپ نے دورانِ وقفہ کام کیا ہے۔ اس میں کام کی ای میل دیکھنا یا فون کا جواب دینا شامل ہو سکتا ہے۔ تاہم، اگر آپ کو کوئی کام نہ کرنا پڑے تو کھانے کے وقفوں کی ادائیگی نہیں ہوتی۔

آجر ملازمین سے کھانے کے وقفوں کے دوران احاطے میں رہنے کا تقاضا کر سکتا ہے۔

کھانے کے وقفوں کے علاوہ، آجر کام کے دن میں پانچ سے 20 منٹ کے وقفے دینے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا آجر چھوٹے وقفے دے، تو وہ کام کے دن کا حصہ سمجھے جاتے ہیں اور ملازمین کو اس وقت کے لیے ادائیگی کی جائے گی۔

کھانے کا کریڈٹ

جب آجر ملازمین کو کام پر کھانا فراہم کریں تو وہ کھانے آپ کی اجرت کا حصہ سمجھے جا سکتے ہیں۔ آجر آپ کی تنخواہ سے کھانے کا کریڈٹ لے سکتے ہیں۔

کھانے کے وقفوں کے اخراجات

31 دسمبر، 2021 تا 31 دسمبر، 2022 تک حالیہ

کریڈٹ کی رقم
نیویارک
$ 3.60
ویسٹ چیسٹر اور لانگ آئی لینڈ $ 3.60
بقایا ریاست $ 3.15

ملازمین جو ایک دن میں پانچ سے کم گھنٹے کام کرتے ہیں وہ ایک کھانے سے زیادہ چارج نہیں ہو سکتے، ماسوائے جب وہ تقسیم شدہ شفٹ میں کام کریں۔ آجر منقسم شفٹوں کی صورت میں ہر شفٹ کے لیے کھانے کا کریڈٹ لے سکتے ہیں، لیکن وہ ایک دن میں کسی آجر کے لیے دو سے زیادہ کھانے کے کریڈٹس ہرگز نہیں لے سکتے ہیں۔

ادائیگیاں اورریکارڈ رکھنا

بخشش پانے والے ملازمین کو کس طرح ادائیگی کی جاتی ہے اس سلسلے میں کئی ایک اصول ہیں۔ دستی کارکن جن میں کھانا پیش کرنے والا عملہ شامل ہے، انہیں اجرت کمائے جانے والے ہفتے کے سات دنوں کے اندر ہفتہ وار ادائیگی ہونی چاہیے۔

اگر آپ اپنی ملازمت رضاکارانہ یا غیررضاکارانہ چھوڑیں تو آپ اگلے تنخواہ کے دن تک تنخواہ وصول کرنے کے اہل ہیں۔ آپ کا آجر آپ کا آخری چیک بذریعہ ڈاک بھی بھیج سکتا ہے لیکن یہ آپ کی درخواست پر ہونا چاہیے۔ آجر کو بذریعہ ڈاک چیک جلدی بھیج دینا چاہیے تا کہ یہ آپ کو تنخواہ کے اگلے دن سے قبل مل جائے۔

رشوت غیرقانونی ہے۔ آپ کے آجر کے لیے یہ قانون کے خلاف ہے کہ وہ آپ کی تنخواہ کا کوئی حصہ آپ کو بھرتی نہ کرنے یا نکالنے کی دھمکی کے تحت آپ سے وصول کرے۔ اس میں کسی اور قابل قدر چیز کا تقاضا بھی شامل ہے۔

آجروں کے لیے مفید فائدے فراہم کرنا ضروری نہیں ہے۔ یہ آجروں کی قانونی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ مفید فائدے جیسا کہ تعطیلات کی تنخواہ یا آجر کی فراہم کردہ صحت کی انشورنس فراہم کریں۔ تاہم، اگر آپ کے آجر نے ان میں سے کوئی فائدہ دینے کا وعدہ کیا ہے تو اس وعدے کو پورا کرنے کا ان سے قانونی تقاضا کیا جاتا ہے۔

آجروں کے لیے تنخواہوں کا ریکارڈ رکھنا ضروری ہے۔ آپ کے آجر سے ہر ملازم کا جامع تنخواہ کا ریکارڈ رکھنا کم از کم چھ سال کے لیے ضروری ہے۔

ان ریکارڈز میں شامل ہونا چاہیے:

  • ہر ملازم کا نام اور پتہ
  • سوشل سکیورٹی نمبر
  • اجرت کا نرخ
  • روزانہ اور ہفتہ وار کام کیے گئے گھنٹوں کی تعداد، بشمول آمد اور رخصت کے اوقات
  • تقسیم شدہ شفٹ اور گھنٹوں کا پھیلاؤ
  • مجموعی اجرت کی رقم
  • مجموعی اجرت سے کٹوتیاں
  • کم از کم اجرت کے جزو کے طور پر دعویٰ کردہ بخشش کے الاؤنس
  • ادا کردہ خالص اجرت

ان ریکارڈز کو رکھنا آجر کی ذمہ داری ہے۔ اگر آپ کوئی درخواست جمع کرواتے ہیں کہ آپ کا آجر آپ قانون کے تحت ادائیگی میں ناکام رہا ہے تو آپ کے آجر کو ان ریکارڈز کی نقول فراہم کرنا ہوں گی۔ اگر آپ کے آجر نے موزوں ریکارڈ نہیں رکھے تو ثبوتوں کا وزن آجر پر منتقل ہو جاتا ہے جسے ثابت کرنا چاہیے کہ آپ کو واجب الادا کی ادائیگی کی گئی ہے۔

ان ریکارڈز کی عدم دستیابی کی صورت میں آپ کے لیے جانے والے حساب کا درست یا جامع ہونا ضروری نہیں۔ شکایت کو نمٹانے والی ایجنسی یا عدالت پچھلی ادائیگی منظور کر سکتی ہے۔

اجرت سے کٹوتیاں

آپ کے آجر کو آپ کی ادائیگی کے چیک سے کوئی کٹوتی کرنے کی اجازت نہيں ہے الّا یہ کہ قانونی طور پر یہ مطلوب ہو جیسے انکم ٹیکس یا سوشل سیکیورٹی ٹیکس یا یہ آپ کے فائدے کے لیے ہو جیسے صحت بیمہ، پنشن میں زر تعاون، رعایتی پارکنگ پاس، فٹنس سنٹر کے بقایے، یا یومیہ نگہداشت کے اخراجات۔

دیگر تمام معاملات میں، آپ کے آجر کے پاس آپ کی تنخواہ سے کٹوتی کرنے کے لیے آپ کے ساتھ تحریری معاہدہ رکھنا چاہیے۔

غیر قانونی کٹوتیوں میں شامل ہیں:

  • خرابی یا توڑ پھوڑ
  • نقدی میں کمی یا نقصان
  • کسی گاہک کا اپنا بل ادا کرنے میں ناکامی
  • دیر سے آنے پر سزائیں یا جرمانے، برا برتاؤ یا نوٹس کے بغیر ملازمت چھوڑنا

جوابی کاروائی

بخشش پانے والے ملازمین قانونی طور پر آجر کی انتقامی کارروائی سے تحفظ یافتہ ہیں۔ اگر آپ نے آجر سے شکایت کی ہو، گھنٹوں کی تنخواہ کی خلاف ورزی کی شکایت درج کروائی ہو، یا کسی بھی تفتیش میں معلومات فراہم کی ہوں، یہ آپ کے آجر کے لیے غیرقانونی ہے کہ آپ کے خلاف اس کاروائی کی صورت میں کوئی بھی جوابی کاروائی کرے۔

آپ کو تب بھی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے خواہ آپ مزید ملازم نہ رہے ہوں، یا اس سے قطع نظر کہ آیا آپ کی درخواست تحریری تھی یا زبانی۔ آجروں کو ان ملازمین کے خلاف جوابی کاروائی کرنا قانونی طور پر منع ہے، جن پر انہیں شکایات درج کروانے کا شک ہو۔

آپ کا آجر آپ کو کسی صورت برخواست، دھکما یا سزا نہیں دے سکتا، بشمول آپ کا تنخواہ کا نرخ کم کرنا، آپ کم پسندیدہ کام یا شفٹیں تفویض کرنا، آپ کے گھنٹے کم کرنا یا آپ کا عہدہ گھٹانا۔

اگر آپ کے آجر نے آپ کے خلاف جوابی کاروائی کی ہے تو آپ مدد کے کے لیے مقدمہ دائر کر سکتے ہیں بشمول آپ کی ملازمت کی بحالی اور کھوئی گئی تنخواہ کی ادائیگی۔ آپ تلافی کی تنخواہ کے بھی اہل ہو سکتے ہیں جو اس ادائیگی میں آنے والے فرق کی رقم ہوتی ہے جو انتقامی کارروائی نہيں ہونے کی صورت میں آپ آئندہ میں کما لیتے۔

قانون 20,000$ تک ہرجانے یا “دوہرے نقصان” کی ادائیگی کا بھی بندوبست کرتا ہے۔ عدالت کے پاس جوابی کاروائی کو فوری روکنے کا اختیار ہے۔

انتقامی کارروائی کا دعوی دائر کرنے کے لیے آپ کے پاس دو سال کا وقت ہے۔

دعویٰ کیسے دائر کریں

اگر بخشش پانے والے ملازمین اپنے آجروں کے ذریعہ اجرت میں چوری یا دیگر غیر قانونی برتاؤ کا شکار ہوئے ہیں تو انہیں متعدد اختیارات حاصل ہیں۔

اگر آپ کے آجر نے وفاقی جائز مزدوری کا معیاری قانون (Fair Labor Standards Act) کی خلاف ورزی کی ہے تو آپ امریکی محکمہ مزدوراں کے اجرت-گھنٹہ ڈویژن (Wage-Hour Division-WHD) میں دعویٰ درج کروا سکتے ہیں۔ WHD آپ کے اجر کی جانب سے تلافی کی تنخواہوں کی ادائیگی کی نگرانی کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، سیکرٹری مزدوراں آپ کی جانب سے تلافی کی تنخواہوں اور خاتمے کے نقصانات کی ادائیگی کے لیے مقدمہ درج کروا سکتا ہے۔

نیویارک کے قانون کی خلاف ورزیوں پر، آپ نیویارک کے محکمہ مزدوراں کے ڈویژن آف لیبر اسٹینڈرڈز کے ساتھ دعویٰ درج کروا سکتے ہیں۔ WHD کی طرح، ڈویژن آف لیبر اسٹینڈرڈز آپ کے آجر تک رسائی کر کے تلافی کی تنخواہ کا مطالبہ کر سکتا ہے یا آپ کی ایماء پر مقدمہ درج کروا سکتا ہے۔

دونوں ایجنسیاں دعویٰ کا فارم آن لائن فراہم کرتی ہیں۔

آپ عدالت میں اپنا مقدمہ بھی درج کروا سکتے ہیں۔ وفاقی اور ریاستی قانون کے مطابق، اگر آپ مقدمہ جیت جاتے ہیں تو آپ کے آجر کو آپ کے وکیل کی فیس ادا کرنی ہو گی۔

عدالت میں دعویٰ دائر کرنے سے قبل آپ کو کسی ایجنسی کے ساتھ اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔

کسی وکیل کے بغیر دعویٰ درج کرنا ممکن ہے۔ تاہم، وہ طریقے جن کے ذریعے یہ قوانین آپ کی مخصوص صورتحال پر لاگو ہوتے ہیں، وہ پیچیدہ ہو سکتی ہے۔ ہو سکتا ہے قدم اٹھانے سے قبل آپ کسی وکیل سے بات کرنا چاہیں۔

ہم سے رابطہ کریں
Legal content fact checked by Charles E. Joseph

Send Us an Email




    What state do you work in?


    WNT may contact you by phone, email, or text based on the information you provide. Frequency may vary. Message & data rates may apply. Reply STOP to opt out or HELP for more information.

    • 100%